• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154612

    عنوان: اسلامک بینک سے قسطوں پر فلیٹ خریدنے کا شرعی حکم

    سوال: جناب مفتی صاحب، میرا تعلق انڈیا سے ہے اور میں دبئی میں کام کرتا ہوں۔ ایک مسئلہ میں ضروری وضاحت مطلوب ہے ۔ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اسلامی بینک ( دبئی اسلامک بینک ) سے لون (قسطوں) پر فلیٹ خریدنا شرعی اعتبار سے صحیح ہوگا یا غلط ؟

    جواب نمبر: 154612

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1348-1107/D=1/1439

    بینک اگر آپ کو رقم بطور قرض دے کر اضافہ کے ساتھ اسے قسطوں میں وصول کرے تو یہ اضافی رقم سود ہے جس کا لینا اور دینا دونوں ناجائز اورحرام ہے، پس ایسا معاملہ کرنا بھی ناجائز ہوا۔

    ہاں اگر بینک خود فلیٹ تیار کرکے یا خریدکر پھر اضافہ کے ساتھ آپ کے بدست فروخت کرے تو یہ بینک سے خریدنا ہوا جس کی قیمت قسطوں میں ادا کرنا ہوا یہ صورت جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند