• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154503

    عنوان: کیا میں اس انٹریسٹ سے اس کی ادھار کی رقم سے تسلیم کرکے لے سکتا ہوں

    سوال: میں نے ایک شخص کو کچھ روپئے ادھار دیئے تھے جو بعد میں اس نے نہیں لوٹائے، میرے بینک اکاوٴنٹ میں جو انٹریسٹ اماوٴنٹ (سودی رقم) ہے، کیا میں اس انٹریسٹ سے اس کی ادھار کی رقم سے تسلیم کرکے لے سکتا ہوں کہ میں نے اسے انٹریسٹ والی رقم سے ادھار دیا تھا ۔

    جواب نمبر: 154503

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1482-1460/H=1/1439

    اس طرح تسلیم کرکے محض خیالی طور پر آپ کا قرض وصول نہ ہوگا اور نہ ہی سود کے استعمال کے وبال و عذاب سے بری ہوں گے البتہ اگر وہ شخص (قرض دار) بہت غریب مفلوک الحال ہے اور آپ اس کو بینک کی سودی رقم دے کر مالک و قابض بنادیں پھر وہ اپنے قرض کی ادائیگی میں آپ کو لوٹا دے تو اس کی گنجائش ہو سکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند