• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 154446

    عنوان: زیادہ ڈپوزٹ كی كی وجہ سے كرایہ كم كرنا

    سوال: میں پیشے کے اعتبار سے کمپیوٹر انجینئر ہوں اور ممبئی میں نوکری کے سلسلے میں آیا ہوا ہوں، الحمد للہ نوکری مل گئی اور میں نوکری کر رہا ہوں، یہاں پر گھر کرایہ پر تین قسم کے ملتے ہیں:۔ (۱) 50,000 ڈپوزٹ پر 10,000 روپئے کرایہ۔ (۲) 3,00000 ڈپوزٹ پر 5,000 روپئے کرایہ۔ (۳) 6,00000 ڈپوزٹ پر 5,000 روپئے کرایہ۔ میری تنخواہ اتنی نہیں ہے کہ میں 10,000 روپئے کرایہ دے سکوں۔ براہ کرم اس بات کو واضح طور پر بتائیں کہ کیا دوسری اور تیسری شکل میں گھر لینا جائز رہے گا؟

    جواب نمبر: 154446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1328-1132/D=1/1439

    ڈپوزٹ کی زیادتی کی وجہ سے متعارف کرایہ میں جو کمی کی جاتی ہے یہ قرض کے بدلہ میں منفعت حاصل کرنا ہے جوکہ ربوا ہے حدیث میں ہے کل قرض جر منفعة فہو ربا جس قرض سے کوئی منفعت حاصل ہوتو منفعت ربوٰ ہے یہاں ڈپوزٹ (قرض) کی وجہ کرایہ کی کمی کا نفع حاصل ہورہا ہے اس لیے ربوٰ ہونے کی بنا پر قابل احتراز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند