• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 151207

    عنوان: بینک کے نائب صدر کو مسجد کی انتظامیہ کا ممبر بننا

    سوال: حضرت مفتی صاحب! ایک ایمان والا شخص سودی بینک میں نائب صدر کے عہدے پر ہے، کیا وہ مسجد کی انتظامیہ کا بھی ممبر ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 151207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 931-993/H=9/1438

    ایسے شخص کو مسجد انتظامیہ کا ممبر بنانا کراہت سے خالی نہیں، اگر ابھی ممبر نہ بنایا ہو تو نہ بنانا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند