• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 149964

    عنوان: اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال کی فیس کے بدلے سیونگ اکاوٴنٹ کا سود استعما ل کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا بینک اکاؤنٹ سیونگ ہے اور اس میں سود آتا ہے تو کیا میں ATM card استعمال کرنے کی جو سال میں رقم کٹتی ہے تو سود کی رقم اس میں دینے پر میرے لیے کوئی پریشانی نہیں ہے نا ؟

    جواب نمبر: 149964

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 634-563/sd=6/1438

    سود کی رقم کا مصرف یہ ہے کہ ثواب کی نیت کے بغیر غرباء مساکین پر صدقہ کر دیا جائے ، سود کی رقم اے ٹی ایم کارڈ کے استعمال کی فیس میں جمع کرنا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند