• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 148881

    عنوان: سود کی رقم گھر کے ٹیکس میں دینا ؟

    سوال: ہم نے دو سال کے لیے کچھ رقم بینک میں رکھی ہے، اس کا جو سود ملا ہے تو کیا اسے گھر کے ٹیکس میں ادا سکتے ہیں، چار بھائیوں کی پراپرٹی ہے اس میں تین بھائی ٹیکس نہیں دے سکتے اور گھر کا ٹیکس کافی زیادہ ہے تو اس صورت میں شرعی حکم بتائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 148881

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 677-676/M=6/1438

    بینک سے جو سود حاصل ہوا ہے اسے گھر کے ٹیکس میں دینا درست نہیں۔ (مستفاد ”چند اہم عصری مسائل“ )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند