معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 148022
جواب نمبر: 148022
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 416-449/H=5/1438
صورت مسئولہ میں مقروض (آپ کے دوست) پر ایک کلو چاندی واپس کرنا لازم ہے اور اگر یہ مشکل ہو تو اس کی موجودہ قیمت لوٹادے، دونوں صورتوں میں قرض کی ادائیگی ہوجائے گی ، ۳۶/ ہزار دینا کافی نہ ہوگا۔ الدینُ تُقضی بأمثالہا (رد المحتار: ۳/ ۸۴۸، ط: سعید کراچی) القروض یجب في الشریعة الإسلامیة أن تقضی بأمثالہا․ (بحوث في قضایا معاصرہ ص۱۷۴ط: دارالعلوم کراچی) رجلٌ استقرض من آخر مبلغًا من الدارہم وتصرف بہا، ثم غلا سعرہا، فہل علیہ رد مثلہا؟ الجواب نعم، ولا ینظر إلی غلاء الدراہم ورخصہا․ (تنقیح الفتاوی الحامدیة: ۱/ ۲۹۲ط: رشیدیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند