• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 146674

    عنوان: سودی پیسے مندر کے ٹرسٹ کو دینا؟

    سوال: مسئلہ یہ ہے کہ کیا سود کا پیسہ کسی ایسے مندر کے خرچ میں دینا جائز ہے جس کا ٹرسٹ مسلمانوں کی دکانوں میں پیسہ مانگنے کے لئے آتا ہے اور نہ دینے کی صورت میں زبردستی کرتے ہے اور کوئی چیز اٹھا کر چلے جاتے ہے اور پولس بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی اور نہ دینے کی صورت میں کاروبار کے لئے وہ ہمیشہ درد سر بن جاتے ہیں براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرماکر عنداللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 146674

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 243-225/B=3/1438

     

    سود کا پیسہ مال خبیث اور حرام ہے بلا نیت ثواب اس کو لُٹے پٹے خستہ حال اور پریشان حال لوگوں کو دیدیں مندر کو دینا جائز نہیں، مندر کے لیے مانگنے والے اگر زبردستی کریں اور نہ دینے پر کوئی قیمتی سامان لے کر جبراً چلے جاتے ہیں تو آپ اپنی حیثیت سے ان لوگوں کو اس نیت سے دیدیجئے کہ ان کو ہبہ کرکے انہیں مالک بنادیجئے، پھر وہ مالک ہونے کے بعد جس کام میں چاہیں لگائیں، مندر کی نیت سے نہ دیں، اس طرح آپ مندر کی اعانت سے بچ جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند