• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 145540

    عنوان: کیا میں انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے ہوم لون لے سکتاہوں؟

    سوال: (۱) کیا میں انکم ٹیکس سے بچنے کے لیے ہوم لون لے سکتاہوں؟مجھے آپ کی ویب سائٹ میں اس تعلق سے دو الگ الگ جواب ملے ہیں، سوال آئی نمبر 27846 ، اور 27521 ۔ براہ کرم، اس بارے میں تفصیل سے بتائیں۔ (۲) میرا پی ایف اکاؤنٹ ہے جس سے میں اس شرط پر رقم نکال سکتاہوں کہ میں لون پر گھر/فلیٹ خریدوں گا ۔ اس کے علاوہ پی ایف اکاؤنٹ سے پیسے نکالنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ یا تو میں ریٹائر ہوجاؤں یا پھر یا بغیر ملازمت کے دو مہینے رہوں۔ براہ کرم، کیا میں مذکورہ صور حال میں پی ایف اکاؤنٹ سے پیسے نکال سکتاہوں؟واضح رہے کہ لون کی ادائیگی کے لیے پی ایف کی رقم ڈائریکٹ بینک کو دی جائے گی ۔

    جواب نمبر: 145540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 109-158/B=2/1438

    (۱) اپنی گاڑھی کمائی کو بچانے کے لیے ہوم لون لینے کے گنجائش ہے۔

    (۲) پی ایف اکاوٴنٹ ہوتے ہوئے لون پر فلیٹ خریدنے کی اجازت نہیں، البتہ ریٹائر ہوکر یا دو ماہ ملازمت کے بغیر رہ کر پی ایف اکاوٴنٹ سے پیسے نکال سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند