• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 14554

    عنوان:

    ہماری کمپنی میڈیکل انشورنس سب ملازمین کو دیتی ہے، اس سلسلہ میں انشورنس کمپنی کو ہماری کمپنی اپنے پاس سے سالانہ ادائیگی کرتی ہے اور یہ پیسے کسی طرح بھی ملازمین سے نہیں لیے جاتے۔ کیا میں اس سے فائدہ اٹھاسکتا ہوں جب کہ میں کبھی بھی کوئی بھی پیسہ نہیں دوں گا، بلکہ صرف ضرورت کے وقت انشورنس کمپنی سے لوں گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14554

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1173=1173/م

    اگر کمپنی خود اپنی طرف سے ملازمین کو میڈیکل انشورنس کی سہولت دیتی ہے، اس کے لیے آپ لوگوں کو کوئی رقم جمع نہیں کرنی پڑتی ہے تو کمپنی کی اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند