• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 14162

    عنوان:

    میں ایک لا علاج مرض میں مبتلا ہوں میرا سر ہر وقت کانپتا رہتا ہے ۔میں اس وقت عرب امارات میں بڑی مشکل سے نوکری کررہا ہوں۔ میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ اگر میں کچھ رقم جوڑ کر بینک میں بچت اکاؤنٹ میں جمع کردوں او راس سے جو سود ملے اس سے گزر اوقات کروں، کیوں کہ میں ٹینشن میں نوکری نہیں کرسکتاہوں، تو کیا یہ جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1163=965/د

    بچت اکاوٴنٹ میں روپیہ جمع کرکے اس کا سود استعمال کرنا درست نہیں ہے سود کی رقم آپ کے حق میں بھی ناجائز وحرام ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند