• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 12895

    عنوان:

    میں ایک سرکاری ملازم ہوں۔ حکومت سندھ نے EFU انشورنس کمپنی سے سندھ گورنمنٹ کے ہر ملازم کو میڈیکل سہولت دینے کا ایک معاہدہ کررکھا ہے۔جس کی تمام ادائیگی حکومت کی جانب سے کی جاتی ہے۔ کیا میں یہ میڈیکل سہولت حاصل کرسکتا ہوں جس کوگورنمنٹ انشورنس کمپنی کے توسط سے اپنے ملازمین کو دے رہی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12895

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 770=589/ل

    اگر میڈیکل انشورنس کے تمام رقوم کی ادائیگی حکومت کرتی ہے، آپ کو رقم ادا کرنا نہیں پڑتا تو یہ میڈیکل انشورنس حاصل کرسکتے ہیں، یہ حکومت کی جانب سے عطیہ شمار ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند