• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 12575

    عنوان:

    حضرت ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم لوگ ہیلتھ انشورنس لے سکتے ہیں یا نہیں؟ ماہانہ کچھ رقم ہمیں دینی پڑتی ہے انشورنس کمپنی کو کیوں کہ یہاں اگر اللہ نہ کرے کوئی زیادہ بیمار ہوجائے اور اگر انشورنس نہ ہو تو بہت لمبا بل آتا ہے جو کہ ایک آدمی کے لیے ادا کرنا بہت ہی مشکل ہوجاتا ہے۔ او رسب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی عورت کو بچے کی ڈلیوری درپیش ہے تو اگر انشورنس نہیں ہے تو ایک تو بل بہت آتا ہے اور دوسری پریشانی یہ ہوجاتی ہے کہ ڈلیوری کے وقت لیڈی ڈاکٹر کا ملنا ضروری نہیں ہوتا، اورایسی صورت میں مرد ڈاکٹر سے ہی ڈلیوری کرانی پڑتی ہے اس لیے بہت سے مسلمان صرف اس فتنہ سے بچنے کے لیے ہیلتھ انشورنس لے لیتے ہیں تا کہ ان کی گھر کی عورتوں کو کسی مرد سے ڈلیوری نہ کرانی پڑے۔ حضرت مہربانی فرماکر تفصیلی جواب خاص کر عورتوں سے متعلق ہیلتھ انشورنس کے بارے میں عنایت فرماویں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 12575

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 760=594/ل

    ہیلتھ انشورنس میں سود اور قمار دونوں پائے جاسکتے ہیں اس لیے شرعاً اس کی اجازت نہیں البتہ اگر عورت حاملہ ہو اور ڈلیوری کے وقت عورت ڈاکٹر کا ملنا دشوار ہو تو اس مجبوری کے پیش نظر عورت کے لیے ہیلتھ انشورنس لینے کی گنجائش ہے اور کوشش یہ کی جائے کہ جمع کردہ رقم کے اندر ڈلیوری ہوجائے تاکہ سود لینے کا گناہ نہ ہو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند