• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 12316

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں جن لوگوں نے مولانا انظر شاہ اور دیگر علماء کے قول کے مطابق ایل آئی سی جوائن کرلی ہے وہ لوگ اس رقم کو کس جگہ اور کس طرح استعمال کریں؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں جن لوگوں نے مولانا انظر شاہ اور دیگر علماء کے قول کے مطابق ایل آئی سی جوائن کرلی ہے وہ لوگ اس رقم کو کس جگہ اور کس طرح استعمال کریں؟

    جواب نمبر: 12316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 668=668/م

     

    جو لوگ ایل، آئی، سی جوائن کرچکے ہیں، ان کو چاہیے کہ اس کو ختم کرالیں، اور اللہ سے توبہ واستغفار کریں، اور اگر مقررہ مدت سے پہلے ختم کرنا دشوار ہو تو مدت پوری ہونے پر جو رقم ملے گی اس میں جو زائد سودی رقم ہوگی اس کو بلانیت ثواب فقراء پر صدقہ کردیں، اور صرف اپنی جمع کردہ رقم ہی اپنے استعمال میں لائیں، اور اللہ سے توبہ واستغفار بھی کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند