• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11812

    عنوان:

    لائف انشورنس جائز ہے یا نہیں؟  (۲) نیٹ ورکنگ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    لائف انشورنس جائز ہے یا نہیں؟  (۲) نیٹ ورکنگ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 11812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 419=390/ب

     

    (۱) لائف انشورنس کی پالیسی میں سود اور قمار (جوا) دونوں پائے جاتے ہیں اور یہ دونوں قرآن پاک میں حرام بتائے گئے ہیں، اس لیے لائف انشورنس بھی حرام وناجائز ہے۔

    (۲) نیٹ ورکنگ کاروبار بھی متعدد وجوہ کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند