• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11757

    عنوان:

    کیا بچے کے اسکول یا کالج کی فیس یا ڈونیشن کے لیے سود کی رقم استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا بچے کے اسکول یا کالج کی فیس یا ڈونیشن کے لیے سود کی رقم استعمال کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 11757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 344=317/ب

     

    جی نہیں، سود کا مصرف فقہائے کرام نے دو بتایا ہے، اول یہ کہ مال حرام جہاں سے آیا ہے، اگر ممکن ہو تو وہیں واپس دیدیا جائے، اور اگرایسا ممکن نہ ہو یا وہ اسلام ومسلمانوں کے لیے نقصان دہ ہو تو پھر اسے غریبوں اور محتاجوں پر بلانیت ثواب صدقہ کردیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند