• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11646

    عنوان:

    کیا جنرل انشورنس والی کمپنی میں کام کرنا جائز ہوگا؟ کہاجاتاہے کہ لائف انشورنس اور جنرل انشورنس میں کافی فرق ہے اسی لیے جائز ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں۔

    سوال:

    کیا جنرل انشورنس والی کمپنی میں کام کرنا جائز ہوگا؟ کہاجاتاہے کہ لائف انشورنس اور جنرل انشورنس میں کافی فرق ہے اسی لیے جائز ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 11646

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 744=424/ھ

    سود و قمار سے متعلق جو کام ہو وہ آپ سے متعلق نہ ہو تو گنجائش ہے، فرق کافی ہونا تو ظاہر ہے، جنرل انشورنس میں سود وقمار لازم نہیں، اور لائف انشورنس میں لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند