معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 11484
میں بے روزگار ہوں۔ کیا میں ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرسکتاہوں؟ مجھے بتائیں کہ کیا میرے لیے ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرنا حلال ہے یا حرام؟
میں بے روزگار ہوں۔ کیا میں ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرسکتاہوں؟ مجھے بتائیں کہ کیا میرے لیے ہیلتھ انشورنس کی نوکری کرنا حلال ہے یا حرام؟
جواب نمبر: 11484
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 378=259/ل
ہیلتھ انشورنس میں کس چیز کی آپ نوکری کرنا چاہتے ہیں، اس کی وضاحت آپ نے نہیں کی، اگر ہیلتھ انشورنس میں ایسی چیز کی نوکری کرنا چاہتے ہیں جس میں سود لینے، سود دینے، سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے کی ضرورت ہو تو ایسی ملازمت جائز نہیں، حدیث شریف میں سود لینے والے، سود دینے والے، سود لکھنے والے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت آئی ہے۔ (مشکاة شریف: ۲۴۴)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند