• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11365

    عنوان:

    میں آپ سے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے متعلق پوچھنا چاہتاہوں کہ اسٹیٹ لائف بیمہ پالیسی کروانی چاہیے یا نہیں؟ جب کہ یہ کمپنی کہتی ہے کہ ہماری بیمہ پالیسی کی رقم (جوہم قسطوں میں دیتے ہیں) ملک میں مختلف تعمیری پروجیکٹ میں استعمال ہوتی ہے، اور اس رقم سے بہت سے فلاحی کام بھی ہوتے ہیں۔ ایسے میں اسٹیٹ لائف بیمہ پالیسی صحیح ہے۔ مجھے بتائیں کہ میں اسٹیٹ لائف بیمہ پالیسی کرواؤں یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 331=305/ب

    لائف انشورنس کی پالیسی سود اروقمار ہردو سے مرکب ہے، یعنی اس میں سود بھی پایا جاتا ہے اور جوا بھی پایا جاتا ہے اور یہ دونوں چیزیں نص قطعی سے یعنی قرآن سے حرام ہیں۔ اس لیے یہ پالیسی مسلمان کے لیے جائز نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند