معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 11308
بینک کی ملازمت کی اسلام میں کیوں ممانعت ہے؟ تفصیل سے آگاہ کریں۔
بینک کی ملازمت کی اسلام میں کیوں ممانعت ہے؟ تفصیل سے آگاہ کریں۔
جواب نمبر: 1130801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 645=448/ھ
سود لینا، دینا، لکھنا، لکھوانا، اس کی شہادت دینا، سودی دستاویز تیار کرنا وغیرہ جیسے امور کی ممانعت اور حرام ہونا نیز باعث لعنت ہونا قرآن کریم، حدیث شریف سے ثابت ہے، بینک کی ملازمت میں ان امور سے اجتناب اور تحفظ نہیں ہوسکتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں ایک سوفٹ ویئر کمپنی (ٹاٹا کنسلٹینسی سروسز) میں کام کرتا ہوں۔ ہم سوفٹ ویئر تیا رکرتے ہیں اور بہت ساری دوسری تنظیموں کا ٹیکنکل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔ نیز مجھے بینکنگ اور فائنانس تنظیموں کابھی سپورٹ کرنا ہوتاہے۔ میں جانتاہوں کہ بینکنگ فیلڈ میں کام کرنا اسلام میں جائز نہیں ہے۔ میرے بارے میں کیا حکم ہے؟ صرف ایک یا دوہفتہ میں ان تنظیموں کے لیے کام کروں گا۔ برائے کرم مجھے اپنی دعا میں یاد رکھیں۔
نوٹ: میں نے اپنے علاقہ کے ایک مفتی صاحب سے رابطہ کیا جو کہ دیوبندی ہیں۔ انھوں نے جواب دیا: ہمارا مقصد تو بینک کو کام کرنا نہیں ہے۔ حرج ہے کرسکتے ہیں۔
1056 مناظرمیں اپنے ایک دوست کی ملازمت کے بارے میں جاننا چاہتاہوں۔ اس نے سرکاری اور غیر سرکاری آفس میں ملازمت کرنے کی بھر پور کوشش کی ، لیکن سوئے اتفاق کہ اسے کہیں ملازمت نہیں ملی۔ با لأخر اس نے ایک سودی بینک میں ملازمت کی درخواست دی اور اس میں اس کا تقرر ہوگیا۔ برا ہ کرم، بتائیں کہ اس کی یہ ملازمت جائز ہے یانہیں؟ چونکہ کمائی کے لیے اس کے پاس کوئی دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
1391 مناظرمیرے پاس ممبئی میں دو فلیٹ ہیں مشترکہ فیملی میں۔ اب مجھے ایک کاروبار سینٹر کے لیے ممبئی میں آفس چاہیے ۔کیا میں اس کے لیے بینک سے لون لے سکتا ہوں؟ (۲) میں جہاں پر کرایہ کا آفس استعمال کررہا ہوں وہاں پر جومیرا مال اورسامان ہے اس کا انشورنس کر سکتا ہوں یا نہیں؟ اور ساتھ ہی میں اپنے اسٹاف ممبر اور فیملی ممبر کا میڈی کلیم انشورنس بھی کرانا چاہتا ہوں۔ تو آپ حضرات مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی سے کوئی راستہ بتائیں۔ آپ کی مہربانی ہوگی۔ اللہ تکلیف سے آپ کی، میری اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت کرے اورسب کا ایمان کے ساتھ خاتمہ ہو۔
1113 مناظراگر کوئی بینک مین فکس ڈپازٹ کرکے یہ رقم سود کی بطور ٹکس ادا کرے تو گناہ ہے کیا؟ کسی ملک میں مکان ٹکس من مانی انداز اضافہ کرتے ہیں۔
2813 مناظر