• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 11304

    عنوان:

    قطر میں مختلف بینک اسکیم دے رہے ہیں مثلاً اگر کوئی ان کا بچت سرٹیفکٹ خریدے گا تو بینک والے اس شخص کو لکی ڈرا میں پیسہ کا انعام جیتنے کا موقع دیتے ہیں۔ نیز جب پیسہ جمع کیا جائے گا تو نہ کوئی سود لیا جائے گا اور نہ ہی کوئی سود دیا جائے گا۔اگر کوئی شخص خوش قسمت ہوتا ہے تو اس کے سرٹیفکٹ کا نمبر لکی ڈرا میں آتا ہے۔کیا میں اپنی رقم اس بینک میں صرف لکی ڈرا جیتے کی غرض سے جمع کرسکتا ہوں؟اور میری اصل رقم میں نہ تو کوئی کمی ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافہ ہوگا۔اور میں کسی بھی وقت اپنی اصل رقم نکال سکتا ہوں۔ کیا یہ حلال ہے یا حرام ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11304

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 420=391/ب

    زر سے زر کمانا جائز نہیں، یہ سود کی صورت ہے، آپ کو لکی ڈرا میں جو پیسہ بطور انعام ملتا ہے، اس کی کیا شکل ہوتی ہے، اسے مفصل وضاحت کے ساتھ لکھئے اس کے بعد مفصل جوابات دیے جائیں گے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند