• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 10691

    عنوان:

    اسلام میں انشورنس کیا ہے؟ انشورنس کمپنیاں اس کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہیں۔ (۱)جنرل انشورنس جس کے اندر غیر جاندار کا انشورنس کرایا جاتا ہے۔ (۲)لائف انشورنس جس کے اندر زندگی کا بیمہ کرایا جاتاہے۔ کیا یہ دونوں انشورنس یا ان میں سے کوئی ایک جائز ہے یا نہیں، کیوں؟ برائے کرم مجھے بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10691

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 198=198/ م

    انشورنس (سود) شریعت میں حرام و ناجائز ہے، قرآن میں ہے: اَحَلَّ اللّٰہُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا (بقرہ) لائف انشورنس بھی سود وقمار پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام ہے، جنرل انشورنس میں غیرجاندار سے مراد کیا ہے؟ اور اس کے انشورنس کی تفصیل کیا ہے؟ وضاحت فرمائیں تو جواب لکھا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند