عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 7334
شب برأت کی کیا اہمیت ہے؟ کچھ مذہبی علمائے کرام کا یہ نظریہ ہے کہ اگر ہم اس کو خاص اور مقدس رات کے طور پر منائیں تو یہ بدعت ہوگی۔
شب برأت کی کیا اہمیت ہے؟ کچھ مذہبی علمائے کرام کا یہ نظریہ ہے کہ اگر ہم اس کو خاص اور مقدس رات کے طور پر منائیں تو یہ بدعت ہوگی۔
جواب نمبر: 7334
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1450=1365/ د
جس قدر امور شب برأت میں ثابت ہیں، مثلاً انفرادی طور پر دعا، استغفار، نماز، تلاوت کرلینا، ۱۵/ شعبان کا روزہ رکھنا کبھی کبھی قبرستان چلے جانا، ان کو کرلینا مندوب ہے۔ اس کے علاوہ امور مثلاً حلوا پکانا، فاتحہ کرنا، پٹاخا چھڑانا، اجتماعی طور پر مسجد میں اکٹھا ہونے کا اہتمام کرنا، قبرستان میں چراغاں کرنا، اگربتی، موم بتی جلانا، قبرستان جانے کو ضروری سمجھنا بطور تہوار کے منانا۔ وغیرہ چیزیں از قبیل رسوم قبیحہ وبدعت کے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند