• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 69908

    عنوان: تعویذ كا استعمال كرنا كیسا ہے؟

    سوال: قرآن شریف وحدیث کی روشنی مین مسئلہ بتا کر ثواب حاصل کریں ۔ جزاک اللہ ۔ ایک عامل صاحب شیاطین و آسیب ہٹانے کے لیے جو نقش دے رہے ہیں اُن پر لکھا ہے ابلیس - نمرود- شدداد- فرعون-وغیرہ انہوں نے کہا روز ایک نقش اپنے پورے جسم پر مل کر اُلٹے پیر کی پنڈلی پر رات بھر باندھ لو اور صبح کو جلاکر راخ کو لیٹرین مین بہادو کیا یہ درست جائز ہے ؟اور تعویز کا پہننا گنڈّے کا پہنناعلاج کے لئے جائز ہے یا نہیں۔مہربانی کرکے بتا کر ثواب حاصل کریں۔

    جواب نمبر: 69908

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1059-1024/Sd=5/1438

    اگر مذکورہ عامل صاحب قابل اعتماد اور تعویذ کے فن سے واقف ہیں اور انھوں نے علاج کے طور پر مذکورہ تعویذ تجویز کیا ہے تو فی نفسہ اس کے استعمال کی گنجائش ہے۔

    (۲) علاج کے لیے تعویذ کا استعمال جائز ہے بشرطیکہ وہ کسی خلاف شرع امر پر مشتمل نہ ہو؛ بلکہ دعائے ماثورہ یا اسمائے حسنی یا ایسے کلمات پر مشتمل ہو، جن کے معنی معلوم ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند