• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 68271

    عنوان: طاق راتوں میں اجتماعی دعاکے لیے اعلان کرنا؟

    سوال: طاق راتوں میں مسجد میں اعلان کرکے لوگوں کو اجتماعی دعا کے لیے مدعو کرنا کیسا ہے ؟ کیا ایسا کرنا صحیح ہے یا غلط؟ برئے کرم مفصل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 68271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1153-1257/H=12/1437 اجتماعی دعاء کے لیے مدعو کرنا مناسب نہیں، ہر شخص اپنے اپنے مقام پر رہ کر نماز، ذکر تلاوت دعاء کا اہتمام کرے او ربوقتِ دعاء موجود لوگ بھی اتفاقاً شریک ہوجائیں جبکہ ان کو جمع کرنے اور بلانے کا کچھ اہتمام نہ کیا گیا ہوتو اس میں کچھ مضائقہ نہیں کہ اجتماعی دعاء کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند