• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 63294

    عنوان: جب نماز کے لیے تکبیر کہی جاتی ہے تو انگلی اٹھانا اور انگوٹھیوں کو چومنا کیسا ہے؟

    سوال: اور جب نماز کے لیے تکبیر کہی جاتی ہے تو انگلی اٹھانا اور انگوٹھیوں کو چومنا کیسا ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 63294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 317-317/M=4/1437-U نماز شروع کرتے وقت جو تکبیر کہی جاتی ہے جس کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں اس تکبیر میں صرف ہاتھ اٹھانا ثابت ہے، انگوٹھوں کو چومنا ثابت نہیں، او اگر تکبیر سے مراد اقامت ہے جو جماعت کھڑی ہونے کے وقت کہی جاتی ہے تو اس میں بھی انگلی اٹھانا اور انگوٹھا چومنا ثابت نہیں، بعض لوگ کلمہٴ شہادت کے وقت انگوٹھا چومنے کو ثواب اور سنت سمجھتے ہیں یہ صحیح نہیں، اس سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند