• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 6329

    عنوان:

    مزار پر نذرونیاز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ایسا کرنے والوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    مزار پر نذرونیاز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ ایسا کرنے والوں کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 6329

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 583=583/ م

     

    مزاروں پر نذر و نیاز کرنا بدعت و حرام ہے، قرآن و حدیث سے اس کا کوئی ثبوت نہیں، درمختار میں ہے: واعلم أن النذر الذي یقع للأموات من أکثر العوام․․․ إلی ضرائح الأولیاء الکرام تقربًا إلیھم فھو بالإجماع باطل حرام إلخ ایسا کرنے والے فسق و معصیت کے مرتکب او نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ -رضی اللہ عنہم- کے طریقے سے ہٹے ہوئے ہیں، ان کو توبہ لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند