• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 610897

    عنوان: ولادت كے چھ دن بعد بچے كی ماں كو دوسری عورت نہلاسكتی ہے؟ 

    سوال:

    سوال : محترم میرا سوال یہ ہے کہ جب بچہ کی ولادت ہوتی ہے تو کیا ولادت ک چھ دن بعد بچہ کی ماں کو دوسری عورت چھٹی نہلا سکتی ہے کیا یہ شریعت میں جائز ہے؟

    جواب نمبر: 610897

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 945-733/M=09/1443

     اگر آپ كے یہاں رواج ہے كہ ولادت كے چھ دن بعد بچے كی ماں كو نہانا ضروری سمجھا جاتا ہے اور نہلانے والی كوئی دوسری عورت ہوگی وہ خود نہیں نہاسكتی ہے‏، تو یہ بے اصل رسم ہے جو لائق ترك ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند