• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 610814

    عنوان:

    مروجہ نیاز دلانا كیا قرآن و حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال:

    سوال : آج کل کے دور میں اتنے فقہ بن گئے ہیں اور ہر کوئی اپنے حساب سے اسلام کو مانتے ہیں کچھ لوگ نیاز دینے کو حرام کہتے ہیں ، اور کچھ لوگ نیاز دینے کو جائز کہتے ہیں تو قرآن اور حدیث میں نیاز دلانا کیسا ہے؟ نیاز میں سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص اور سورہ بقرہ پڑھ کے رسول اللہ اور تمام انبیاء علیہم السلام اور والی اولیاء کو اسکا ثواب پہنچاتے ہیں اور تمام مسلمین آدم علیہ اسلام سے اب اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ان کو ثواب پہنچا کر اُس کھانے کو کھا لیتے ہیں تو یہ کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 610814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1163-809/H=09/1443

     مذكورہ فی السوال مروجہ نیاز كا ثبوت قرآن اور حدیث میں نہیں ہے رہا ایصالِ ثواب فی نفسہٖ اس كا ثبوت ہے جس كا حاصل یہ ہے كہ جو شخص جب چاہے جس قدر چاہے جہاں چاہے قرآن كریم درود شریف نوافل پڑھ كر كسی غریب مسكین كی مدد كركے كسی مسجد مدرسہ میں رقم یا ضرورت كا سامان دے كر یہ نیت كرلیا كرے كہ یااللہ اس كا ثواب فلاں كو یا فلاں فلاں كو پہونچادیجئے یہ ایصال ثواب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند