عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 610236
شادی کے موقع پر لڑکی والوں کا دعوت کرنا کیسا ہے؟
سوال : لڑکی والوں کا دعوت کھلانا کیسا ہے؟ اسے ماحول سے روکنے کا کیا طریقہ ہے ؟
جواب نمبر: 610236
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 859-650/M=07/1443
شادی میں لڑكی والوں كی طرف سے دعوت كا انتظام كرنا مسنون نہیں ہے، دعوت ولیمہ صرف لڑكے والے كی جانب سے سنت ہے۔ لڑكی والوں كی جانب سے اس موقع پر دعوت كرنا فقط مباح ہے بشرطیكہ منكرات سے پاك ہو یعنی نام و نمود مقصود نہ ہو، خاندان یا رسم و رواج كے دباؤ میں نہ ہو وغیرہ خرابیوں پر مشتمل دعوت كے رواج كو حكمت، موعظت اور حسن تدبیر كے ذریعہ روكنے كی كوشش كرنی چاہئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند