• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 609373

    عنوان:

    فاتحہ، تیجہ، چوتھا، دسواں، چالیسواں کرنا کیسا ہے؟

    سوال:

    سوال : میرا نام ذاکر حسین مغل ہے ، میں کشمیر سے ہوں، جناب یہاں پہ فاتحہ اور چالیسواں چوتھا اور قبرستان میں قرآن کریم پڑھنے کی مد میں جمع ہو گئی چل رہا ہے اور اپنے آپ کو دیوبندی کہلاتے ہیں کیا واقعی دیوبندی عقائد دیوبند یا حنفیہ میں یہ کام جائز ہیں اور خود مجمع میں بیٹھ کے ہمیشہ فاتحہ پڑھتے رہتے ہیں اور اپنے آپ کو دیوبندی کہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 609373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 789-661/B=06/1443

     فاتحہ، تیجہ، چوتھا، دسواں، چالیسواں وغیرہ بریلوی لوگ کرتے ہیں، دیوبند جو اہل حق عقائد رکھتے ہیں وہ ان سب کاموں کو منع کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میت کو ایصال ثواب کرنے کے لیے کوئی دن مقرر کرنا جائز نہیں، کسی دن بھی ایصال ثواب کرسکتے ہیں؛ بلکہ اپنے گزرے ہوئے مسلمان بھائیوں بہنوں کے لیے ہر روز دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کرتے رہنا چاہئے۔ جو لوگ یہ سب کرتے ہیں وہ دیوبندی نہیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند