• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 606852

    عنوان:

    منگنی کے موقع پر انگوٹھی پہنانا اور فوٹو وغیرہ لینا؟

    سوال:

    کیافرماتے ہین علماء دین و شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں شادی کے مو قوی پر منگنی کرنا جو آ ج کے معاشرے میں رسم رواج رائج ہے مثلا لڑ کی کو نیا کپڑا زیور وغیرہ پہنا کر بنا سنوار کر آ آراستہ کرکے سر محفل سب کے سامنے لڑ کا اپنی ہونے والی بیوی کواپنے ہاتھ سے منگنی کی انگوٹھی پہنا تا ہے جسکا اہتمام کے ساتھ فوٹو کھینچا جاتا ہے روپیہ پیسہ گھڑی وموبائیل وغیرہ لڑکی والے کیطرف سے دیا جاتا ھے کیا ایسا کرنا شروع سے اجازت ھے مفصل طور سے رہنمائی فرمائیں اور عنداللہ ماجو ر ہوں جسکیلئے ھم اپ کے ممنون و مشکور ہوں گے ۔

    جواب نمبر: 606852

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7-11/D-Mulhaqa=3/1433

     شادی سے پہلے باقاعدہ منگنی کی تقریب کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے اور آج کل اس میں جو بے جا رسومات اور خلاف شرع امور شامل ہوگئے ہیں جیسا کہ سوال میں بھی بعض کا ذکر ہے، ایسی مروجہ منگنی سے احتراز ضروری ہے، رشتہ طے کرنے کے لیے بس اتنا کافی ہے کہ چند ذمہ دار لوگ جمع ہوکر مشورہ کرکے تاریخ وغیرہ طے کریں اور نکاح سے پہلے لڑکے کا لڑکی سے ملاقات کرنا، انگوٹھی پہنانا اور فوٹو کھینچنا ہرگز جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند