عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 606826
خیروبرکت کے غرض سے اپنے گھروں پر جھنڈا لگانا کیسا ہے ؟
میرا ایک دوست ہے جس نے ایک نیا فارم بنایا ہے اس نے خیروبرکت کی غرض سے اپنے فارم پر علم لگایا ہے علم سے مراد وہ جھنڈا جو شیعہ حضرات حضرت غازی عباس رضی اللہ تعالی عنہ کے نام سے منسوب کرکے اپنے گھروں پر لگاتے ہیں اس کے اوپر ایک پنجہ لگا ہوا ہوتا ہے جسے پنجتن پاک کے نام سے پکارا جاتا ہے اور دوسرا یہ جھنڈا شیعہ حضرات اپنے گھروں پر لگاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ جھنڈا لگانا ہمیں ان کی طرف منسوب کرتا ہے بلکہ یکم ماہ محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک بہت سے لوگ یہاں شہادت امام حسین سننے کے لیے شیعہ حضرات کی مجالس میں جاتے ہیں. سوال2 پوچھ ہیں لہذا قرآن و سنت کی روشنی میں مجھے اس کے جوابات دیں تاکہ میں ان حضرات کو مطمئن کر سکوں ۔
جواب نمبر: 606826
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:21-19/D-Mulhaqa=3/1443
ایسا جھنڈا لگانا جس میں شیعوں سے مشابہت لازم آئے یا شیعوں کی مجالس میں جانا ؛ جائز نہیں ہے ، اس میں بہت سے مفاسد ہیں، آپ کا دوست اگر شیعہ نہیں ہے ، تو اس کو سمجھائیں کہ صبح و شام کی مسنون دعائیں پڑھے ، کاروبار حلال طریقے پر کرے ، امانت و دیانت کا اہتمام کرے ، اس سے انشاء اللہ کاروبار میں برکت ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند