عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 606711
کیا عیدی لینا /دینا بدعت ہے؟
عید میں جو عیدی ملتی ہے کیا وہ بدعت ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 606711
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:234-155/sd=3/1443
عیدی کی حیثیت ہدیہ کی ہوتی ہے ، اگر عید کے دن کوئی شخص خوشی کے اظہار کے لئے عیدی دے اور اس کو سنت اور لازم نہ سمجھے ، تو اس کو لینے میں حرج نہیں ہے ۔ ( مستفاد: آپ کے مسائل اور ان کا حل:۱۴۲/۸ ) لیکن آج کل اس میں حدود سے تجاوز بھی سننے میں آتا ہے ، معاشرتی دباوٴ کی وجہ سے بے جا تکلف میں پڑنا یا کسی سے زور زبردستی عیدی طلب کرنا یا ریا اور نام و نمود کا مظاہرہ کرنا؛ یہ سب چیزیں قابل احتراز ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند