• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 606174

    عنوان:

    موت کے بعد گھر کی پُتائی کرنا؟

    سوال:

    میرا سوال ہے کہ میرے والد 9 مئی 2020 کو انتقال فرما گئے تھے اسپتال میں ، گھر آکر دو گھنٹے کے بعد میّت چلی گئی تھی ، کیا موت کے بعد گھر پوتنا ضروری ہے ؟ براہ مہربانی رہنمائی کریں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 606174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 106-9T/B=02/1443

     گھر میں میت ہونے کے بعد میں گھر کی پُتائی کرانا اس کی کوئی اصل قرآن و حدیث میں نہیں ہے یہ غیر قوموں کا طریقہ ہے یہ غیر اسلامی رسم ہے ہم مسلمانوں کو اس سے بچنا چاہئے۔ من أحدث فی أمرنا ہذا ما لیس منہ، فہو ردٌّ۔ (بخاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند