• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 606163

    عنوان:

    زیارت قبور کے بعد شیرینی تقسیم کرنا؟

    سوال:

    سوال 1) قبر کی زیارت کے لئے جاتے وقت ساتھ میں کھانے کی چیز لینا اور قبر کی زیارت ہوجانے کے بعد قبرستان کے باہر آکر وہ کھانے کی چیز تقسیم کرنا اور خود کھانا کیسا ہے 2) زیارت قبور کے وقت ساتھ میں کھجور لینا اور اس کو تقسیم کرنا اورکھانا حدیث سے ثابت ہے کیا ؟ برائے مہربانی جواب دیں۔ جزاک اللّہ

    جواب نمبر: 606163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 147-102/H=02/1443

     عام طور پر زیارتِ قبور کے بعد شیرینی وغیرہ کھانے کی چیز تقسیم کرنے کا جو رواج ہے وہ بدعت ہے جو واجب الترک ہے؛ لہٰذا زیارتِ قبور کے لئے جاتے وقت کوئی کھانے کی چیز لے جانا پھر زیارت کے بعد تقسیم کرنا اور کھلانا درست نہیں ہے۔

    (۲) ثابت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند