• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 606031

    عنوان:

    نماز کے بعد دعا بالجہر کرنا؟

    سوال:

    کیا ہر فرض نماز کے بعد امام کو دعا بالجہر مانگنی لازمی ہے، راقم ایک مسجد کا امام ہے جہاں پر ہر مسلک کے لوگ اتفاق سے نماز پڑھ رہے ہیں، وہاں دستور ہے کہ بعد نماز امام اور مقتدی دونوں خاموشی سے آیت الکرسی پڈھ کر آہستہ الگ الگ دعا مانگتے ہیں، ایسی صورت حال میں میرے لئے کیا کرنا بہتر ہے؟

    جواب نمبر: 606031

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 25-16/D=01/1443

     سلام کے بعد امام اور مقتدیوں کے درمیان اقتداء کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے، کوئی دوسرے کا پابند نہیں رہتا؛ لہٰذا ہر ایک کو الگ الگ دعا کرنا چاہئے، الگ الگ دعا کرنے میں اجتماعی شکل پیدا ہوجائے تو حرج نہیں، اور نمازوں کے بعد سراً دعا کرنا ہی افضل و مستحب ہے؛ البتہ ایک دو کلمات جہراً کہنے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن جہر کا معمول نہ بنایا جائے؛ لہٰذا سوال میں الگ الگ دعا کرنے کا جو ذکر ہے وہ درست ہے۔ (فتاوی رحیمیہ: 6/54)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند