• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 605028

    عنوان:

    میت كے سرہانے پٹھر/ كتبہ لگانا كیسا ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتی یانے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں قبرستان میں میت کے ، سرہانے قبرکی یاد داشت کے لیے پتھر لگا نا اور نام ودن تاریخ لکھنا تاکہ موت کی دن تاریخ یاد رہے لگاناکیساہے ؟جواب مکمل مدلل عین نوازش ہوگی ۔

    جواب نمبر: 605028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1121-731/B=11/1442

     وقف قبرستان میں میت کے قبر کے سراہنے پتھر لگانا اور اس پر نام اور تاریخ وفات وغیرہ لکھنا جائز نہیں۔ ہاں آپ کا ذاتی ملکیت کا قبرستان ہو تو اس میں آپ لگاسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند