عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 604987
سال میں کسی ایک دن جمع ہوکر مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب کرنا؟
ہمارے ہاں رواج ہے کہ سال کے کسی ایک دن میں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کی نیت سے اپنی برادری کے افراد کو دعوت دیکر کھانا کھلایا جاتا ہے اور بعض دفعہ نہیں بھی یعنی ہر گھرانہ ہر سال اسکا پابند نہیں ہے اور بعض پابندی بھی کرتے ہیں سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کرنا جائز ہے اور اگر ہاں تو کیا یہ کھانا سب کو کھلا سکتے ہیں اور اگر نہیں تو اپنی برادری کے لوگوں کو کس نیت سے دعوت کھلایں۔
جواب نمبر: 604987
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1070-926/B=01/1443
اگر بلا تعیین سال کے کسی ایک دن میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ایسا کرتے ہیں، تو اس کی شرعاً گنجائش ہے؛ البتہ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ایسا کرتے ہیں تو یہ بات یاد رہے کہ برادری کے صرف عزیز و محتاج لوگوں کو کھلانا چاہئے۔ جو مالدار لوگ ہیں ان کے لئے کھانا جائز نہیں۔ مالداروں کے کھانے سے مرحومین کو کوئی ثواب نہیں ملے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند