• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603560

    عنوان:

    میت کا دن منانا؟

    سوال:

    میت کے انتقال کے بعد سوا مہینہ کرنا اور خاندان والوں و امام کو کھانا کھلانا کیسا ہے ؟ میت کا دن منانا اور اس دن کھانا امام صاحب کو کھلانا کیسا ہے وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 603560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 742-539/B=08/1442

     میت کا چالیسواں منانا یہ غیر قوموں کا طریقہ ہے اسی طرح میت کا برتھ ڈے ایکسپائر ڈے منانا بھی غیر قوموں کا طریقہ ہے۔ ہمارے مذہب اسلام میں یہ رسم جائز نہیں، اسے ترک کرنا چاہئے۔ ہمارے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم غلط رسموں کو مٹانے کے لئے تشریف لائے تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند