• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603556

    عنوان:

    میت کے انتقال کے بعد قل پڑھنا؟

    سوال:

    ہمارے علاقے میں میت کے انتقال کے بعد اسی دن اور بعض جگہ دوسرے دن چنے پر لوگ قل پڑھتے ہیں اور ان چنوں کو پھر بچوں میں تقسیم کرتے ہیں اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے وضاحت فرمائیں؟

    جواب نمبر: 603556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 738-537/B=08/1442

     یہ عمل قرآن و حدیث سے، صحابہ کرام سے، ائمہ اربعہ سے ثابت نہیں ہے، یہ بعد کی ایجاد ہے۔ ان رسموں کو ترک کرنا چاہئے۔ جس قدر جس سے ہوسکے وہ اپنے اپنے گھروں پر انفرادی طور پر پڑھ کر ایصال ثواب کردے اور جس دن چاہے ایصال ثواب کرے۔ اس کے لئے کوئی دن متعین کرنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند