• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603538

    عنوان:

    بدعت كے ڈر سے درگاہ كی زیارت بند كردینا؟

    سوال:

    ہمارے گاؤں میں دو تین مقامات پر درگاہیں بنی تھی جنہیں مسجد ٹرسٹ نے اس واسطہ بند کر دیا تاکہ لوگ اس پر چادر وغیرہ چڑھا کر بدعات کے مرتکب ہونے سے باز آئیں۔ اس پر ایک بدعتی شخص نے بندے سے سوال کیا کہ اس طرح اولیاء کرام کی درگاہوں کو بند کرنا ان کی توہین و بے ادبی ہے ۔ اسے کھول دیا جائے تاکہ ہم قبر کی زیارت کر سکے ۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ ان صاحب کے لئے تشفی بخش جواب تجویز فرما دیں۔

    جواب نمبر: 603538

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:624-417/sd=7/1442

     اگر کسی درگاہ کی زیارت کرتے ہوئے عوام بدعات کا ارتکاب کررہی ہو اور لوگوں کے عقائد خراب ہورہے ہوں اور اس وجہ سے مسجد ٹرسٹ کوئی مناسب قدم اٹھاتی ہے، تو اس کو اولیاء کی بے ادبی اور توہین کہنا قطعا غلط ہے؛ بلکہ اولیاء کے ادب کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی قبروں کو بدعات و رسومات سے پاک رکھا جائے، اولیاء کرام جس طرح خود متبع سنت ہوتے ہیں ، اسی طرح وہ اتباع سنت کے داعی بھی ہوتے ہیں، ان کے انتقال کے بعد ان کی قبروں کے پاس بدعات کا ارتکاب کرنا بجائے خود ان کی سخت توہین و بے ادبی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند