• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603133

    عنوان:

    جادو كے ذریعہ مستقبل كے واقعات معلوم كرنا؟

    سوال:

    کچھ لوگ جادو حساب کتاب میں اس قدر ماہر ہو جاتے ہیں کہ وہ اپنے سے آگے ہونے والے واقعات کا پتا چلا لیتے ہیں،کیا یہ جائز ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 603133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:553-362/sd=7/1442

     غیب کا علم اللہ کے علاوہ کسی کو نہیں ہوسکتا، جو لوگ آگے ہونے والے واقعات کی خبر دیتے ہیں، ان کے پاس جانا اور ان کی بات پر اعتبار کرنا جائز نہیں ہے ، احادیث میں نجومی وغیرہ کے پاس جانے والوں پر سخت وعید آئی ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند