• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 602812

    عنوان:

    ۱۲/ ربیع الاول کو رسول اللہ ﷺ کی ولادت کا جشن منانا؟

    سوال:

    کیا ربیع الاول کے پورے مہینے میں (12 ربیع الاول کو چھوڑ کر) سیرت النبی کا جلسہ جس سے کیول کسی عالم سے کسی مسجد یا کسی میدان میں سادگی کے ساتھ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پاک کا بیان کرانا مقصود ہو تو کیا یہ بدعت ہوگی۔ یعنی اس ربیع الاول کے پورے مہینے میں دیوبندی عقائد کے مطابق سیرت النبی پر تقریری جلسہ یا بیان کرانا منع ہے ۔ حضرت ہماری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیر۔ ڈاکٹر شان محمد خورجہ ۔

    جواب نمبر: 602812

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 467-413/M=06/1442

     ۱۲/ ربیع الاول کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کا جشن منانا بدعت ہے۔ کیونکہ دَور صحابہ اور تابعین سے اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ ربیع الاول کی کسی بھی تاریخ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر جلسہ اور بیان کرانا منع نہیں ہے بشرطیکہ کسی مخصوص تاریخ کا التزام نہ ہو اور مضمون خلاف شرع نہ ہو اور محفل مروجہ بدعات و منکرات سے پاک ہو۔ والاحتفال بذکر الولادة الشریفة إن کان خالیاً من البدعات المروجة فہو جائز بل مندوب کسائر اذکارہ صلی اللہ علیہ وسلم الخ (امداد الفتاوی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند