• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 602667

    عنوان:

    بلا مصیبت سے حفاظت کے واسطے کسی کے گھر میں بالجہر اجتماعی ذکر کرنا؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص بلاو مصیبت سے حفاظت کے لیے یا نئی دوکان یا مکان کے افتتاح کے لیئے چند آدمی کو ذکر کرنے کے لیے دعوت کرتاہے ،اور وہ لوگ بالجہر اجتماعی ذکر کریں،یعنی ایک شخص لاالہ الااللہ کہکرشروع کرتاہے اور اس کے بعدباقی لوگ لاالہ الااللہ کا ذکر شروع کرتے ہیں،اور پانچ سات منٹ تک سب لوگ ایک ساتھ ذکرکرتے ہیں،پھر دوبارہ پہلے والا شخص کسی دوسرا ذکر مثلاً اللہ یا الااللہ شروع کرتاہے ،اور باقی لوگ پانچ سات منٹ یہ والا ذکر کرتے ہیں،اسی طرح چار پانچ ذکر کرتے ہیں اور آخر میں دعاء ہوتی ہے ، اور کھانے پینے کا انتظام بھی ہوتا ہے ،تو کیا اس طرح کا ذکر شریعت کی رو سے جائز ہے ؟ جبکہ اجتماعی بالجہر ذکر کو علمائنے قلب کی صفائی کے لیے اور قرب الٰہی کے لیے جواز کا حکم دیا ہے ؟اور یہاں بلاو مصیبت کے واسطے کیا جارہاہے ؟

    جواب نمبر: 602667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 455-438/M=07/1442

     مذکورہ مقاصد کے لئے اس انداز پر ذکر جہری کا اہتمام و التزام ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند