عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 601659
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ کسی نے نئی دلہن کی آمد پر مرغی کو اس کی نذر اتار کر آزاد کردیا کیا انسان کی نذر اتاری ہوئی اس آزاد کردہ مرغی کو پکڑ کر کھانا حلال ہے۔
جواب نمبر: 601659
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 312-286/M=05/1442
نئی دلہن کی آمد پر مرغی کے ذریعہ نظر اتارنے کی رسم فضول اور لائق ترک ہے ۔ مذکورہ عمل کی وجہ سے وہ مرغی حرام نہیں ہوئی اس کا کھانا حلال ہے اور کوئی دوسرا شخص اس مرغی کو پکڑ کر جائز طریقے پر یعنی مالک کی اجازت سے یا خرید کر کھانا چاہے تو اس کے لیے کھانا درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند