• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 600752

    عنوان:

    كیا ایسا ہے كہ صفر کے آخری بدھ کے دن بواسیر سے شفاء ملتی ہے؟

    سوال:

    حضرت مفتی صاحب دامت برکاتہم العالیہ میرے دادا جان صفر کے مہینے کے آخری بدھ چند مرتبہ یاسین شریف اور درود شریف پڑھ کر رات بھر عبادت کرکے کے صبح بواسیر کے مریضوں کو پانی دیا کرتے تھے ۔ اب ان کے انتقال کے بعد یہ ذمہ داری مجھ پر آ گئی ہے تو میں جاننا چاہتا ہوں کیا ان کا یہ عمل صحیح تھا یا نہیں؟ اور مجھے یہ عمل کرنا چاہیے یا نہیں؟اور جو لوگ پانی لے جاتے ہیں ان کا کہنا یہ ہے کہ ہم کو الحمدللہ اللہ تعالی اس پانی کے ذریعے سے شفا دیتا ہے۔

    برائے کرم مفتی صاحب اب بدھ کو چند ہی دن باقی ہے تو میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس کی حقیقت کیا ہے تاکہ میں گھر والوں کے سامنے اسے بیان کر سکوں۔

    جواب نمبر: 600752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:135-89/sd=3/1442

     شرعا اس کی کوئی اصل نہیں مل سکی؛ بظاہر یہ عمل مجربات میں سے معلوم ہوتا ہے ، لہذا مجربات کی حیثیت سے اس عمل کو کرنے میں مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند