• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 59363

    عنوان: شادی وبیاہ کی تقریب میں بم اورپٹاخہ چھوڑناشرعاجائز ہے ناجائزہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرح متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: شادی وبیاہ کی تقریب میں بم اورپٹاخہ چھوڑناشرعاجائز ہے ناجائزہے ؟اگرجائزہے توسنت ہے یانہیں ؟براہ کرم تفصیل سے مطلع فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 681-677/B=7/1436-U شادی بیاہ کی تقریب میں بم، پٹاخہ اور دیگر قسم کی آتشبازی چھوڑنا یہ ناجائز وحرام ہے، یہ غیرقوموں کا طریقہ ہے، یہ آتشبازی ہندو کی ایک قوم جس کو برمکی کہا جاتا ہے، اس نے ایجاد کی ہے، اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں، آتشبازی میں پیسے خرچ کرنا یہ فضول خرچی ہے اور قرآن میں فضول خرچی کرنے والوں کو شیطان کا بھائی کہا گیا ہے۔ إِنَّ الْمُبَذِّرِینَ کَانُوا إِخْوَانَ الشَّیَاطِینِ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند