• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 52549

    عنوان: کیا شادی کی رسم لال خط میں جانا شریعت کے حساب سے منع ہے؟شادی وغیرہ میں جانا جہاں ویڈیو بنتی ہو ، فوٹو کھینچتی ہو ، ایسی شادی میں جانا کیسا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    سوال: کیا شادی کی رسم لال خط میں جانا شریعت کے حساب سے منع ہے؟شادی وغیرہ میں جانا جہاں ویڈیو بنتی ہو ، فوٹو کھینچتی ہو ، ایسی شادی میں جانا کیسا ہے؟ تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 52549

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 964-778/B=6/1435-U تاریخ کی منظوری کے لیے لال خط کی شکل میں بھیجنا یہ محض ایک رسم ہے، اسلام کسی رسم کو پسند نہیں کرتا، اسلام تو خود رسموں کو مٹانے کے لیے آیا ہے۔ ہم مسلمانوں کو رسموں سے بچنا چاہیے۔ جس شادی میں ویڈیو بنتی ہو یا فوٹو کشی ہوتی ہو، ایسی شادی میں شرکت کرنا مسلمان کے لیے درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند