عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 50106
جواب نمبر: 50106
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 380-326/B=3/1435-U عرف میں میت کو ثواب پہنچانے کے لیے کھانا پکاکر جو غریبوں کو کھلایا جاتا ہے اس کو فاتحہ کہتے یں، مروجہ فاتحہ میں کھانے کو سامنے رکھ کر قرآن پڑھتے ہیں اور قرآن پڑھنے والوں کو قرآن پڑھنے پر کھانا کھلاتے ہیں، یہ طریقہ شریعت میں ثابت نہیں، قرآن پڑھے بغیر صرف کھانا وہ بھی صرف غریبوں محتاجوں کو میت کے ایصالِ ثواب کے لیے کھلادیا جائے تو یہ درست ہے، اس کے لیے کسی دن کی تخصیص نہیں، دن چاہے غریبوں کو کھلاسکتا ہے۔ درگاہ اس لیے جانا کہ وہاں ہم اپنی مراد مانگیں گے اس خیال سے جانا جائز نہیں۔ اس لیے وہاں جاسکتے ہیں کہ موت کی یاد آئے اور آخرت کا فکر پیدا ہو، قرآن کا کچھ حصہ پڑھ کر اس کا ثواب بھی پہنچا سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند